sarfaraj alam

Add To collaction

لیکھنی کہانی -20-Oct-2023

♧ث   ﷽      ﷽ 🌹

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎🥀

🖌۔ 💕جب کسی لڑکی کو دعا دینے کا موقع ملے تو چھپکے سے اچھے نصیب کی دعا دے دیا کریں کیونکہ نصیب ہی تو ہے جس کے ہاتھوں ذہین سے ذہین، خوبصورت سے خوبصورت حتیٰ کہ خوب سیرت بھی مات کھا جاتا ہے۔۔

اولاد کے لیے والدین سب دیکھ سکتے ہیں ماسوائے نصیب کے اور ڈر بھی تو اسی سے لگتا ہے۔ مجھے لگتا ہے یہ ایک غلط نظریہ ہے کہ اگر پڑھ لکھ جائیں، ڈاکٹر، انجینیئر، بی ایس، ایم ایس سی، پی ایچ ڈی ڈی یا کوئی بھی اور اعلیٰ دنیاوی ڈگری آپ کے پاس ہے تو اچھا، نیک، قدر کرنے والا زوج آپکا نصیب ہے۔

میں نے کتنی ہی ایسی لڑکیاں دیکھی ہیں جو ماشاءاللہ بہت پڑھی لکھی، خوبصورت اور خوب سیرت بھی ہوتی ہیں مگر ایک داغ انکے شفاف کردار کو میلا کر دیتا ہے اور وہ داغ ہے؛ طلاق۔ معاشرہ کتنا ہی باشعور کیوں نا ہو جائے طلاق کا داغ ایسا داغ ہے جسے کوئی بھی سمجھنے کو تیار نہیں۔ طلاق یافتہ ہر ایک کے لیے جیسے اچھوت ہو جاتی ہے۔ اور آج کے دور میں اس فتنے کے بڑھتے ہی ہر ماں باپ کو اپنی بیٹی رخصت کرتے یہ ڈر ہوتا ہے کہ پتا نہیں حالات موسم بدلتے ہی کس طرف کا رخ کر جائیں کہ کہیں لڑکی غلط تو کہیں قصور لڑکے کا نکل آتا ہے۔

اور طلاق کا یہ عمل تو شیطان کا سب سے پسندیدہ عمل ہے، میاں بیوی کے مابین جدائی ڈالنے سے وہ خوش ہوتا ہے۔ تو بس اللّٰه کی پناہ مانگا کریں ایسے فتنوں سے، نیک زوج کو دعاؤں میں مانگا کریں۔ وہ نصیب بنانے والا رب ہے، اس سے مانگا کریں اپنا اچھا نصیب کیونکہ خود کے حق میں دعا کرنے کا یہ حق تو آپکو رب العالمین نے خود دیا ہے۔ اس سے ان آزمائشوں سے بچنے کی پناہ مانگا کریں جن کا بوجھ آپ اٹھا نہیں سکتے۔ نصیب بنانے والا بلاشبہ الرحمن رب ہے، وہ آپکے لیے برا نہیں چاہتا بس کبھی آپ پر صبر کی آزمائش ڈال دیتا ہے تاکہ آپکے جنت کے مقام کو بہترین کر سکے۔ ہم مسلمان بہت کمزور ہیں، نیکیاں کر کے بھی ان میں کبھی حسد کا کیڑا لگا دیتے ہیں تو کبھی ریاکاری کا۔ اس لیے وہ رب ہم پر ایسی آزمائشیں ڈالتا ہے تاکہ ہم اپنے اعمال نامے کو نیکیوں سے مزید بڑھا سکیں کیونکہ بلاشبہ نصیب کی آزمائش تو بڑی سخت آزمائش ہے۔ اللّٰه سے دعا ہے کہ وہ ہر بیٹی اور بیٹے کو نیک صالح زوج عطا فرمائے انکے نصیب بہترین کرے۔ آمین۔...

!

   12
1 Comments

Mohammed urooj khan

23-Oct-2023 12:39 PM

👌🏾👌🏾👌🏾👍

Reply